اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پرامریکہ، عمان اور قطر کا دورہ کیا،وزرائے خارجہ کومشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے پرپاکستانی کوششوں سے آگاہ کیا،نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی ،یو این سیکرٹری جنرل کومقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم سے آگاہ کیا۔اپنے بیان میں وزیرخارجہ نے کہاپاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے ،مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے خاتمے کیلئے اپنے ہم منصبوں سے تعمیری بات چیت کی،یواین قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پرزوردیا۔