لاہور(نیٹ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ امن افق پر ابھر رہا ہے اور پاکستان عالمی سطح پر اپنا جائز مقام حاصل کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا ہر انسان کو امن کے ساتھ زندہ رہنے کا حق ہے اور پاکستان ایک عظیم پرامن ملک ہے اور پاکستانی ایک عظیم قوم ہیں، ہم متحد ہیں اور رہیں گے ۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کے کپیٹل ارینا میں خطاب کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹویٹ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا یا ۔