لاہور( سٹاف رپورٹر) ترجمان پاکستان عوامی تحریک نے ساہیوال میں ہونے والے دلخراش واقعہ کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی دہشتگردی کسی بھی شکل میں ہو ،نا قابل قبول ہے ،ساہیوال ٹول پلازہ پر ہونے والے افسوس ناک واقعہ کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے مطالبہ کرتے ہیں کہ ساہیوال میں ہونے والے افسوس ناک سنگین واقعہ کی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں واقعہ میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ۔