کوئٹہ (آن لائن) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ ساتھ پوری مسلم امہ کی اتحاد و اتفاق کے لئے کردار ادا کررہا ہے ، ایران اورافغانستان پاکستان کے برادراسلامی ممالک ہیں، ان کے ساتھ تعلقات اور تجارت کافروغ نہ صرف پاکستان بلکہ تینوں ممالک کے فائدے اور ترقی کا ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے ، وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ وہ مسلم امہ کو یکجا اور آپس کی رنجشوں کو ختم کرکے عوام کی بحالی، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں متعین ایران قونصل جنرل حسن درویش وند سے ملاقات میں کہی۔