کراچی(این این آئی)عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے کہاہے پاکستان میں 21 فیصد بچیوں کی کم عمری میں ہی جبری شادی کردی جاتی ہے ۔عالمی ادارے کی رپورٹ ڈیمو گرافکس آف چائلڈ میرجز ان پاکستان میں کہا گیا پاکستان کے دیہی علاقوں میں کم عمری کی شادیوں کا رجحان بہت زیادہ ہے ،2011سے 2020تک دس سال کے عرصے میں کم عمری کی جبری شادیوں کا شکار بچیوں کی تعداد 14 کروڑ ہوگی۔کم عمری کی شادیوں کی سب سے زیادہ شرح سندھ میں ہے جہاں 75 فیصد بچیوں اور 25 فیصد بچوں کی جبری شادی کردی جاتی ہے ۔