لاہور( سٹاف رپورٹر )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، جنرل سیکرٹری لاہور مولانا علیم الدین شاکر، نائب امیر مولانا سید ضیاء الحسن شاہ، مولانا عبدالشکور حقانی ، مولانا عبدالعزیز، مولاظہیراحمدقمر، مولانا عبدالشکوریوسف،قاری محمداقبال نے امریکہ کے سفیر برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی سیموئل براؤن بیک کے پاکستان میں قادیانیوں سے امتیازی سلوک کے دعوے کو مستردکردیاہے ۔ براؤن بیک نے سلامتی کو نسل میں کہاتھاکہ پاکستان میں اقلیتیں باالخصوص قادیانی تکلیف دہ صورتحال سے دوچارہیں۔ پاکستان میں اقلیتوں کومکمل آئینی تحفظ حاصل ہے۔