لندن (رائٹرز) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ افغان طالبان رہنما پولیو کیخلاف عالمی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں لیکن افغانستان اور پاکستان پولیو ختم کرنے کیلئے جنگ جاری رکھیں تاکہ پولیو کیسز کو زیرو تک لایا جا سکے ۔ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی منصوبے پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم کہا کہ افغان تنازع پولیو کیخلاف پیشرفت کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پولیو پروگرام پر پیشرفت ہو رہی ہے اور میرے وزیراعظم عمران خان کیساتھ اچھے تعلقات ہیں جنہوں نے انسداد پولیو کو ترجیح دی ہے ۔اس حوالے سے ایک منفی بات افغانستان میں عدم استحکام ہے اور طالبان کی انسداد پولیو کے متعلق من مانی پالیسیاں ہیں۔