اسلام آباد (اے پی پی) جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے موٹرسائیکل سواری کے دوران حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستان میں خود موٹرسائیکل چلانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے کہامجھے پاکستان کے قدرتی مناظر بالخصوص مارگلہ کے دامن میں واقع شہر بے مثال اسلام آباد بہت پسند ہے ۔ جرمن سفیر نے کہا میں ہمیشہ روڈ سیفٹی بالخصوص موٹرسائیکل کی سواری کے دوران حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کرتاہوں۔ انہوں نے ڈرائیوروں کو ہیلمٹ پہننے کی تلقین کی اورپنجاب پولیس کی جانب سے ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف اقدامات کو سراہا۔