لاہور(جنرل رپورٹر)عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کے بڑھتے پولیو کیسز پر بھی اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ 2017 اور 2018 کے مقابلے میں رواں سال زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔اگر پولیو کے کیسز رپورٹ ہونے کی رفتار یہی رہی تو پاکستان 2020 میں بھی پولیو وائرس پر قابو نہیں پا سکے گا۔سردیوں میں لو سیزن ہونے کے باوجود بھی پولیو وائرس کا پھیلاو نہ رک سکا ۔ملک کے مختلف شہر پولیو وائرس کی لپیٹ میں ہے ۔ملک کے مختلف علاقوں میں 25 مقامات سے پولیو وائرس پکڑا گیا ۔گٹروں کے پانی کے ماحولیاتی نمونوں تجزیے کے قومی ادارہ صحت کو بھجوائے گئے ۔قومی ادارہ صحت نے ان نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی ۔پنجاب کے مختلف شہروں سے 12 مقامات سے سیوریج کے پانی میں پولیو کی تصدیق کی گئی ہے ۔سندھ کے متعدد شہروں کے 11 مقامات سے بھی پولیو وائرس گٹروں میں موجود پایا گیا ۔بلوچستان کے دو مقامات سے پولیو وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔