اسلام آباد (لیڈی رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد منشیات کا عالمی دن آج منایا جائے گا۔اس دن کے منانے کا مقصد یہ ہے کہ جو لوگ منشیات کا استعمال کر تے ہیں انہیں منشیات کے مضر اثرات، اس سے انسانی صحت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات اور منشیات کے استعمال سے روکا جا سکے ۔ایک رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات کے بہت سے نیٹ ورک ہونے کے باوجود یہ لعنت دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 70سے 80لاکھ افراد اس لعنت کا شکار ہیں، ملک میں ہیروئن کا استعمال کرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ ہے جن میں 15فیصد انجکشن کے ذریعے نشہ کرتے اور نشہ کرنے والوں کی عمریں 15سے 35سال تک ریکارڈ کی گئیں۔