لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان کی جیت پرکہا ہے کہ پاکستان نے بھار ت کومکمل طورپرناک آئوٹ کردیا۔92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں نے تو پہلے ہی کہا تھاکہ پاکستان بھار ت کو ناک آئوٹ کریگا اورپاکستان نے ا یسا کرکے دکھایا۔میں اس کامیابی پر پوری پاکستانی ٹیم اورقوم کو مبارک باد دیتا ہوں۔