نیویارک ( ندیم منظور سلہری سے ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی لیگل کمیٹی میں انسداد دہشت گردی پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی،دہشتگردی کے خلاف عالمی کوششوں کو سیاسی مفادات کی نظر نہیں کرنا چاہیے ۔انسداد دہشتگردی کے بین الاقوامی فورمز کو غیر جانبدار ہونا چاہئے ۔ عالمی برادری کو دہشتگردی کی بنیادی وجوہات پر بھی توجہ دینی چا ہئے ۔ دہشتگردی کی آڑ میں حق خودارادیت اور آزادی کے حصول کی جائز تحاریک کو بزور طاقت روکنا نہیں چا ہئے ۔ دہشتگردی کو کسی مذہب کے ساتھ منسلک کرنا سے اجتناب برتنا وقت کی اشد ضرورت ہے ۔دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں میں اقوام متحدہ کے کلیدی کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔