نیویارک(نیٹ نیوز) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان نے کامیابی سے کورونا کی وبا کا مقابلہ کیا۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے جس طرح کورونا وائرس پرقابو پایا ، اسکی مثال دنیا کے کسی بھی ملک اورخطے میں نہیں ملتی۔ بھارت اور یورپ کے مقابلے میں بھی پاکستان مہلک وائرس پر قابوپانے میں کامیاب رہا۔ پاکستان نے یہ کامیابی اپنی کمال مہارت کی وجہ سے حاصل کی ہے ۔علاوہ ازیں بل گیٹس نے ایک بیان میں کہا کہ چینی ایپ ٹک ٹاک ایک زہریلا جام ہے جسے مائیکروسافٹ نہ ہی خریدے تو اچھا ہوگا۔مائیکروسافٹ کی جانب سے ٹک ٹاک کو خریدنے کی اطلاعات پر انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ اس ڈیل کا کیا ہوگا،سوشل میڈیا کے بزنس میں بڑا ہونا کوئی آسان چیز نہیں بالخصوص انکرپشن والا معاملہ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے واحد حریف کو ختم کر دینا بہت ہی عجیب ہے ۔ادھرمائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اسکا ارادہ ہے کہ ٹک ٹاک کی خریداری کا معاملہ 15 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے ۔