فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان ون ڈے کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 8ویں میچ میں خیبر پختونخوا نے سندھ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ خیبر پختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے سندھ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ سندھ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.2 اوورز میں 196رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سلمان بٹ 41، گوہر علی 23، فواد عالم 52، دانش عزیز 23 بلال آصف 11، عامر یامین 17رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ خیبر پختونخوا کی جانب سے ضیاء الحق 4وکٹیں حاصل کرکے سب سے کامیاب باؤلر رہے۔ خیبر پختونخوا نے مطلوبہ ہدف با آسانی 23اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ شان مسعود 31، اسرار اﷲ 74، اور عمر اکمل 27رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حماد اعظم 38 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ سندھ کی جانب سے عامر یامین نے 2 جبکہ محمد عرفان، بلال آصف اور فواد عالم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ خیبر پختونخوا کے ضیاء الحق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔