کراچی(نیٹ نیوز) پانچ پاکستانی طالب علموں کی پینٹنگز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آویزاں کرنے کے لیے منتخب کر لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے پانچ طالب علموں کی پینٹنگز اقوام متحدہ کو فراہم کر دی گئیں،یہ فن پارے ستمبر 2019 میں جنرل اسمبلی میں آویزاں کیے جائیں گے ۔ان طالب علموں کے فن پارے بدل دو کراچی ایجوکیشنل فیسٹیول 2019 میں بھی نمائش کے لیے پیش کیے گئے تھے ۔