لاہور (سپورٹس رپورٹر) ورلڈکپ انڈر 19میں پاکستان اور زمبابوے کی جونیئر ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔ میچ بھی دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے جونیئر کھلاڑیوں کو بڑے گر سکھائے۔گزشتہ روز بھارت نے جاپان کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا جبکہ دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی ، جاپانی ٹیم 41 رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ بھارتی ٹیم نے ہدف پانچویں اوور میں حاصل کر لیا ۔ سکاٹ لینڈ کا سکور 89 تھا جو بنگلہ دیش نے 17 ویں اوور میں حاصل کیا۔