اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے ایرانی پارلیمنٹ میں کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف قراردادپیش ہونے کاخیرمقدم کیا ہے ۔گزشتہ روزسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرنے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیااور کشمیریوں کے حق میں بھارتی جارحیت کے خلاف قراردادپیش ہونے پر اظہار تشکرکیا ۔اسد قیصر نے کہا کہ ایران مسئلہ کشمیر پر امت مسلمہ کے مابین اتفاق اور اتحاد پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔سپیکرنے کہا کہ عالمی برادری بھارت کا کشمیریوں کو مذہبی فریضے کی ادائیگی سے محرم رکھنے کا بھی نوٹس لے ۔