کراچی (کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ ڈاکٹر ہما میر نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کا ریوائیول خوش آئند ہے ۔ عالمی معیار کی فلمیں بننے اور دنیا بھر میں ریلیز ہونے سے پاکستان فلم انڈسٹری کے فنکاروں کو بھی عالمی شناخت ملنا شروع ہوگئی ہے ۔نمائندہ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ہما میر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر ملکی فلمیں اردو میں ڈب کرکے پیش کیا جانا بھی سینماانڈسٹری کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔ ترکی، مصر، چین، جاپان ودیگر ممالک کی فلموں کو اردو میں ڈب کئے جانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ اپنے کام کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ابھی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے الیکشن میں بہت زیادہ مصروف رہی، اب حلف برداری کی تقریب سے فارغ ہوئے ہیں تو اپنی نئی آنے والی کتاب پر دوبارہ محنت شروع کر دی ہے ۔ کتابوں جگہ کوئی نہیں لے سکتا یہ ایک اٹل حقیقت ہے انٹرنیٹ کے دور میں بھی کتاب کی اہمیت کم نہیں ہوئی ہے ۔