اسلام آباد(نیٹ نیوز) عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے ورلڈ سیفٹی ڈے پر پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا پر قابو پالیا اور اس حوالے سے پاکستان قابل تعریف ہے ۔ڈاکٹر پلیتھا ماہی نے بتایا کہ آج کا دن بہت اہم ہے ، ہیلتھ ورکرز محفوظ ہونگے تو مریض محفوظ رہیں گے ، کورونا صورتحال میں ہمارے ہیلتھ ورکرز نے مثالی کردار ادا کیا۔ڈاکٹر پلیتھا ماہی نے کہا کہ پاکستان دنیا کے 7 ممالک میں سے ہے جس نے وبا پر قابو پالیا، اگرچہ سکول کھلنے سے مشکلات کا سامنا ہے ، تاہم ہم طبی عملے اور ٹیچرز کو ٹریننگ دے رہے ہیں تاکہ آگاہی پھیلا سکیں، وزارت صحت، ڈبلیو ایچ او اور تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔