لاہور(کلچرل رپورٹر)سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے فاؤنڈیشن کی مدد سے پاکستان کے ہر شہر کو تعلیم یافتہ بنانا چاہتی ہیں۔ رابی پیرزادہ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جو اْن کو پیش آنے والے حادثے کے بعد کی ہے ۔رابی پیرزادہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’انشاء اللہ!میرا اگلا قدم کراچی ہے ، مجھے پاکستان کا ہر شہر تعلیم یافتہ بنانا ہے ۔