اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرالانگو پیچوموتو نے کہاہے کہ 50 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت سے پاکستان کومالیاتی استحکام اور معاشی بحالی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری ہونے والے ایک پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کورونا وائرس کی وباکے معاشی نقصانات کی وجہ سے مالیاتی جھٹکوں کا سامنا کر رہا ہے ، ملک کو ہنگامی صحت عامہ، سماجی اورکاروبارکے تحفظ کیلئے اخراجات میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے ۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنے کہاکہ رائز پروگرام کے تحت پاکستان کی حکومت کو کلی معیشت کے استحکام، زیرالتوائاصلاحات، اورمضبوط ومسابقتی معیشت کو استوارکرنے میں معاونت فراہم کی جائے گی۔