فیصل آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ون ڈے کپ کے چھٹے میچ میں بلوچستان نے کے پی کے کو چار وکٹوں سے ہرا دیا ۔ اقبال سٹیڈیم میں خیبر پختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 372 رنز بنائے جس میں خرم منظور 111 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ۔ نواز نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میںبلوچستان کی ٹیم نے احمد شہزاد کے 72 ، رضوان کے 67خوشدل کے 64 اور رمیز کے 64 رنز کی بدولت ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا ۔انور علی بھی 58 رنز بنانے میںکامیاب رہے ۔ حماد نے دو، حسان ، ضیا اور صدف نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔