بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پرچین کاردعمل بھی آگیا،ترجمان چینی وزارت خارجہ نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پریس بریفنگ کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ چین نے ہمیشہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کیا ہے ، چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ اٹوٹ اور مضبوط رہیں گے ، پاکستان کی تمام جماعتیں متحد رہ کر ملکی ترقی اور استحکام کو برقرار رکھیں،ترجمان نے امیدظاہرکی کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال سے سی پیک کی تعمیر متاثر نہیں ہوگی۔ امید ہے پاکستان میں سیاسی صورت حال سے دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر اثر نہیں پڑے گا ، چین اور پاکستان ہر قسم کے حالات میں تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں ۔