لاہور(شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ لیلیٰ زبیری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری بہت بہتری کی طرف جا رہی ہے پاکستان بہترین ڈرامے بنا رہا ہے میری کوشش رہی ہے کہ ہر کردار کو اچھے طریقے سے نبھائوں۔ اپنے ایک انٹر ویو یمں لیلیٰ زبیری نے کہا کہ میرے دو ڈرامے اس وقت آن ائیر ہیں اور عوام ان ڈراموں کو پسند کر رہی ہے اور پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی کا میابی میں فنکاروں کا انتہائی اہم کردار ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی ٹی وی انڈسڑی مضبوط ترین ہے ۔