لاہور (سپورٹس ڈیسک) سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کی تیاریوں پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں پریکٹس کی کمی محسوس ہو گی۔ سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ گرین شرٹس نے رواں سال جنوری کے بعد کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا، کیا ایک 3 اور ایک 2 روزہ میچ کھیلنا مشکل سیریز کی تیاریوں کیلئے کافی ہوگا؟ڈین جونز نے کہا برسبین اور ایڈیلیڈ کی وکٹوں پر باؤنس پرتھ سے بہت مختلف ہوگا اور پاکستان کے ناتجربہ کار فاسٹ باؤلرز کو کنڈیشنز سے ہم آہنگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔