کراچی (کامرس رپورٹر)بیلجیئم کے سفیر فلپ برونچین نے پاکستان اور بیلجیئم کے مابین شراکت کو مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کے مختلف شعبوں میں بہت کچھ کیا جاسکتا ہے جو پاکستان اور بیلجیئم کے لیے فائدے مند ہے ۔کراچی کی تاجروصنعتکار برادری کو تجارت وسرمایہ کاری میں تعاون کے مواقعوں کو تلاش کرنا ہوگا اگرچہ یہ ایک بڑا ملک نہیں ہے لیکن تجارت کے لئے کھلا ہے جہاں عمدہ دوا سازی اور دیگر صنعتوں کے ساتھ یورپ کی دوسری بڑی بندرگاہ ہے ۔یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب میں کہی۔