لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ہاکی کھلاڑیوں کو متحرک رکھنے کے لئے پی ایچ ایف کے آن لائن لیکچرز کا سلسلہ جاری، سابق اولمپئن قمر ابراہیم نے قومی کھلاڑیوں کو آن لائن لیکچردیا۔ قمر ابراہیم نے قومی کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے گر بتائے ۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی سکلز بہترین مگر فٹنس کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔جبکہ جدید ہاکی میں فزیکل فٹنس سب سے اہمیت کی حامل ہے ۔