اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ)پاکستان کے نومبرمیں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان پیداہوگیا،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کو27پوائنٹ کی رپورٹ پیش کردی گئی،ستمبرمیں بنکاک کے اجلاس میں پاکستان کے سٹیٹس پرنظرثانی کی جائیگی،ایف اے ٹی ایف کوپیش کی گئی کارکردگی رپورٹ 450صفحات پرمشتمل ہے جس میں 7قسم کے ایکشن بیان کئے گئے ہیں،اجلاس میں رپورٹ کا جائزہ لیاجائیگا،نومبرمیں نظرثانی کے نتیجے کا اعلان کردیاجائیگا۔