واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان25 سال میں پہلی بار بین الاقوامی کنسورشیم آئی سی جی ایف ایم کے بورڈآف ڈائریکٹرزکارکن منتخب ہوگیا۔آئی ایم ایف ہیڈکوارٹرزواشنگٹن میں ہونیوالے الیکشن میں آڈیٹرجنرل پاکستان جاویدجہانگیرکامیاب ہوگئے ،افریقہ،امریکااوربرازیل کے امیدوارمدمقابل تھے ۔6 رکنی بورڈمیں امریکی ادارہ احتساب بھی شامل ہے ،جاویدجہانگیر نے کہا 50 سے زائد ملکوں کے کنسورشیم میں پاکستان کاانتخاب بین الاقوامی امیج کے بہتر ہونے کاثبوت ہے ۔