شنگھائی(نیٹ نیوز، آن لائن) شنگھائی تعاؤن تنظیم کے نومنتخب سیکرٹری جنرل ولادیمیر نوروف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے دوطرفہ مسائل مذاکرات سے حل کریں جبکہ دونوں ممالک کی تنظیم میں شمولیت دہشت گردی اور عسکریت پسندی کیخلاف جدوجہد سے مشروط ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوروف نے کہا پلوامہ حملہ پاک بھارت امن دشمن عناصر کی براہ راست اشتعال انگیزی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنطیم کا مکمل رکن بننے سے قبل بھارت اور پاکستان کو تنظیم کے فریم ورک پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا۔ یہ تنظیم ایسا فورم ہرگز نہیں ہے جو اپنے اراکین کے دو طرفہ تنازعات جیسا کہ سرحد، پانی وغیرہ کو حل کرے ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ ایشوز دوطرفہ مشاورت ، مذاکرات،خیرسگالی اور باہمی سمجھوتوں کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔