نیویارک( بیورو رپورٹ) پاکستانی امریکن تھنک ٹینک کے زیر اہتمام جنرل سیکرٹری سلیم احمد ملک کیلئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شرکا اور مقررین نے مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ پروگرام کی صدارت سلیم احمد ملک کی تصویر نے کی۔ مہمان خصوصی پاکستان سے آئے ہوئے سابق سینئر بیوروکریٹ ممتاز شاعر طاہر حنفی تھے ۔ خالصتان تحریک کے روح رواں ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے تعزیتی ریفرنس میں خصوصی شرکت کی۔