کراچی (نیٹ نیوز)پاکستان کے باصلاحیت اداکار احد رضا میرکومقبول ترین تھیٹر ڈرامے ’’ہیملیٹ‘‘ میں بہترین اداکاری کرنے پربین الاقوامی ’بیٹی مچل ایوارڈ‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔ اداکار احد رضا میر نا صرف پاکستانی شوبزمیں اپنے فن کا لوہا منوارہے ہیں، بلکہ بیرون ممالک بھی اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔ احد کو حال ہی میں ڈرامے ’’ہیملیٹ، اے گھوسٹ سٹوری‘‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر ’بیٹی مچل ایوارڈ‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔’’ہیملیٹ‘‘ میں ادا کیے گئے اپنے کردارکے بارے میں احد کا کہنا تھا کہ میری والدہ یہ ڈراما دیکھنے تھیٹر آئی تھیں، میری پرفارمنس دیکھنے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ مجھے پہچان نہیں سکیں۔ اس وقت میں نے سوچا کہ میں نے اچھی اداکاری کی ہے ۔واضح رہے کہ 22 ویں بیٹی مچل ایوارڈ کی تقریب 24 جون2019 کو منعقد کی جائے گی۔