اسلام آباد( نیٹ نیوز) حال ہی میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی ہم شکل عرب فیشن بلاگر روزا کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی تھی ۔ اب لاہور کی ایک کانٹینٹ کریئیٹو ایجنسی کے مالک و فوٹوگرافر فرحان خان شیروانی بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کی طرح دکھائی دینے کی کوشش نہیں کرتے بلکہ وہ اتفاق سے ان کی طرح ہی دکھائی دیتے ہیں، فرحان خان شیروانی کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے اور لوگ انہیں بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی اصل کاربن کاپی قرار دے رہے ہیں، فرحان خان شیروانی توجہ حاصل کرنے کے لیے رنبیر کپور کی طرح دکھائی دینے کی کوشش نہیں کرتے مگر ان کی تصاویر کو دیکھ کر اندازا ہوتا ہے وہ رنبیر کپور کے فلمی سٹائل کو اپنا کر لوگوں کو دھوکا دینے کی کوشش ضرور کرتے ہیں۔فرحان خان شیروانی انسٹاگرام اور فیس بک پر اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں اور ان کی جانب سے شیئر کی جانے والی بہت ساری تصاویر میں انہیں بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے مختلف فلمی اندازوں کو اپناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔