کرائسٹ چرچ (این این آئی) پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے پی ایچ ڈی کے طالب علم اسعد علی نے شماریات کے حوالے سے سب سے بہترین ریسرچ پر سالانہ ایوارڈ حاصل کرلیا ۔ نیوزی لینڈ ایسوسی ایشن آف اکانومسٹ کے زیر اہتمام سالانہ کانفرنس وکٹوریہ یونیورسٹی ولنگٹن میں ہو ئی ،مقامی معاشی اور اقتصادی ماہرین اوریونیورسٹی کے پی ایچ ڈی شعبہ سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور طالب علموں نے شرکت کی ۔کانفرنس میں جدید ریسرچ پر بحث و مباحثہ ہوا ، متفقہ طورپر 30 سالہ اسعد علی کو بہترین Statisticsاستعمال کر نے پر ریسرچ پیپرز پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔اسعد علی یونیورسٹی آف کنٹر بری کرائسٹ چرچ میں سکالر شپ پر معاشیات میں پی ایچ ڈ ی کررہے ہیں ۔ ایوارڈ ملنے پراسعد علی نے کہاکہ ایوارڈ ملنے پر اﷲ کا شکر گزار ہوں۔