لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستان کے نامور میک اپ آرٹسٹ شعیب خان کا شمار شوبز انڈسٹری کے بہترین فنکاروں میں کیا جاتا ہے جو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی کئی نامور شخصیت کے ساتھ کام کرتے آرہے ہیں۔ شعیب خان جہاں ستاروں کا شاندار میک اپ کرتے ہیں وہیں وہ میک اپ کی مدد سے باآسانی کسی کا بھی روپ دھار لیتے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے اینجلینا جولی کا روپ دھارا ، بعد میں وہ ملکہ ترنم نورجہاں بننے میں کامیاب ہوئے اور اب شعیب خان نے بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم ’’ باجی راؤ مستانی‘‘ کے گانے ’’ دیوانی مستانی ‘‘ کا روپ اپنا لیا ہے ۔ شعیب خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر بھی شیئر کیں جسے دیکھ کر شائقین بے حد حیران ہورہے ہیں۔