لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکار اور چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت ہی ملکی ترقی، بقاؤ سلامتی کی ضامن ہے ،قائد اعظم محمد علی جناح کی 11اگست والی تقریر ہمارے لئے مشعل راہ ہے اوران کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر بنانے کے لئے پاکستانی قوم کو مثالی اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔پاکستان کے سفر کا آغاز23مارچ1940سے شروع ہوا لیکن ہم آج تک اپنی صحیح سمت کا تعین نہیں کر سکے ۔