نیو یارک( نیٹ نیوز) فیس بک نے فاؤنڈیشن انٹیگرٹی ریسرچ : مس انفارمیشن اور پولرائزیشن درخواست برائے پرپوزل کے جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کر دیا، جن میں 3 پاکستانی بھی شامل ہیں، لاہور کی یونیورسٹی کی عائشہ علی، آغا علی رضا اور احسن ایوب قاضی پر مشتمل 3 رکنی ٹیم بی بھی جیتنے والوں میں شامل ہے ، ایوارڈ کے لیے 77 ممالک سے ایک ہزار سے زائد انٹریز جمع کرائی گئی تھیں ۔