لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستانی نڑاد برطانوی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے فوک گیت ’سر دی بازی‘ کو انگریزی اور سرائیکی میں گا کر نیا فیوژن پیش کردیا ہے ، سائرہ کے ساتھ دو برطانوی سنگرز نے دیا۔اس بارے ہیں لندن میں مقیم برطانوی اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر کا کہنا ہے کہ اس لوک گیت کا بہت اچھا رسپانس آرہا ہے ، میں نے ساری زندگی صوفی بزرگوں کا عارفانہ کلام کا انگریزی میں ترجمہ کرکے دنیا بھر میں پیش کیا ہے ۔سائرہ پیٹر نے کہا ہے کہ سپر ہٹ لوک گیت سر دی بازی کو نیا انداز دے کر ’اوپیرا‘ انداز میں گایا ہے دنیا کو بتادیں کہ ہماری صوفی موسیقی اور لوک موسیقی میں کتنی طاقت ہے ۔