پشاور (سپورٹس ڈیسک) مایہ ناز پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد نے خیبرپختونخواہ میں شادی کرلی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر فواد خیبرپختونخواہ کے شہر مرغوز میں رشتہ ازدواج کے بندھن میں بندھ گئے ۔رواں برس فواد احمد کو اس وقت پاکستان میں کھیلنے کا موقع ملا جب پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں انہیں شامل کیا گیا ہے ۔ فواداحمد نے پی ایس ایل 4 کے دوران متاثر کن کارکردگی سے اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ تا ہم لیگ کے دوران امام الحق کی تیز شاٹ سے وہ اپنا دانت بھی تڑوا بیٹھے تھے ۔ انہوں نے 2013 میں آسٹریلیا کی طر ف سے ڈیبیو کیا تھا۔