لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستانی نژادامر یکی تنویر احمد نے گور نر پنجاب چودھری سرور کو’’ہیپاٹائٹس بچاؤ پروگرام‘‘کیلئے 3 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کر دیا۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سر مایہ ہیں ،نئے پاکستان میں کر پشن ،ظلم اور ناانصافی کو جڑوں سے ختم کیا جارہا ہے ،ملک میں امیر اور غر یب کی تفر یق ختم کر کے دو نہیں’’ایک پاکستان ‘‘بنانے کا وعدہ پورا کیا جائیگا ۔موجودہ حکومت نے اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل پاک کر دیا ، گور نر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چودھری سرور سے نیویارک میں فنڈریزنگ کی تقر یب کے دوران پاکستانی نژاد امریکی تنویر احمد نے ملک بھر کی جیلوں کے قیدیوں اور غر یب مر یضوں کیلئے شروع کیے جانیوالے ’’ہیپاٹائٹس بچاؤ پروگرام‘‘کیلئے 3ملین ڈالرز دینے کا اعلان کردیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہا ہے ۔ ملک میں پہلی بار غر بت کے خاتمے کیلئے ’’احساس‘‘ پروگرام اور ہیلتھ کارڈ جیسے پروگرام کا مقصد صرف اور صرف ملک میں غر یب عوام کو انکے حقوق اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے ، انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ہیپاٹائٹس کا مر ض خطر ناک حد تک پھیل چکا ہے جس کے خاتمے کیلئے ’’ہیپاٹائٹس بچاؤ پروگرام‘‘شروع کیا جاچکا ہے ایسے اضلاع جہاں پر ہیپاٹائٹس کے مر ض میں اضافہ ہورہا ہے وہاں خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ 3ملین ڈالرز