لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں کو پوری دنیا میں مانا جاتا ہے ہمارے گلوکاروں و اداکاروں نے پوری دنیا میں نام کمایا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار معروف سٹیج قتالہ و بھنگڑ کوئین میگھا نے گزشتہ روز گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ جو ٹیلنٹ پاکستان شوبز انڈسٹری میں ہے وہ اور کہیں نہیں،نئے ٹیلنٹ نے بھی اپنی صلاحیتوں کا خوب لوہا منوایا ہے۔