لاہور( کلچرل رپورٹر) ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہا ہے کہ پاکستانی کلچر فطرتی سچائیوں اور اعلی اقدارکا عکاس ہے ۔ دنیا میں پاکستانی ثقافت کو پسند کیے جانے کے پس پردہ اسکا عظیم ہونا ہے ،یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے آرٹ، کلچر،ڈرامہ،ہینڈی کرافٹ کو دنیا کے جس بھی پلیٹ فارم پر لے کر جا رہے ہیں وہاں یہ اپنی جگہ بنا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رشیا یونیسکو کے زیر اہتما م ہونے والے پلانٹ آف کلچر فلم میں پاکستانی ثقافت کے موضو ع پر الحمرا کی بھیجی ہوئی ڈاکومنڑی کی نامزدگی پرکیا۔انھوں نے کہا کہ الحمراء نے رشیا یونیسکو کی ’’میراتھون آف کلچر‘‘میں جگہ بنا کر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔