لاہور (سپورٹس ڈیسک)عالمی کھیلوں کی سطح پربھارت کو ایک اور سبکی اٹھانا پڑگئی ،انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی حکومت کے رویہ کے سبب جنوبی ایشیائی مقابلے سے محروم ہوجانے والی پاکستانی 11سالہ کھلاڑی حور فوادکوایشیائی ایونٹ کے لیے وائلڈ کارڈ انٹری جاری کردی۔آئی ٹی ٹی ایف کی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اینڈ ڈیویلپمنٹ پولانا چہون نے پاکستان کواس فیصلے سے ای میل کے ذریعے آگاہ کیا ۔حور فواد سے وائلڈ کارڈ کے بعد جنوبی ایشائی مقابلہ کھیلے بغیر ہی مئی میں تھائی لینڈ میں شیڈول ایشیا ہوپزمیں شرکت کی اہل قرار پائی ہیں۔حور فواد کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیائی مقابلے میں کامیابی کی امید تھی، ویزہ جاری نہ ہونے پرمجھے بہت افسوس ہوا تھا۔