فیصل آباد(شہنازمحمود) پاکستانیوں کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ ایک تو ان کی بھارتی ٹماٹروں سے جان چھوٹ گئی ہے ۔ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ نے ہائبرڈ بیج تیار کرکے ٹماٹروں کی 10 گنا زیادہ پیداوار حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ، عام کھیت میں لگنے والی فصل 20 ٹن فی جبکہ ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے 250 ٹن فی ہیکٹر تک پیداوار دیتی ہے اور فصل بھی سارا سال حاصل کی جا سکتی ہے جس سے ٹماٹر نہ صرف ملکی ضروریات پوری کرے گا بلکہ قیمت کم ہونے کے ساتھ ساتھ برآمد کرنے کیلئے بھی میسر ہو گا، ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کی ہائبر ٹیکنالوجی 10 سال کی محنت کا نچوڑ ہے ۔کامیاب تجربے کے مطابق ٹماٹر کی فصل سے 20 ٹن فی ہیکٹر کے بجائے 250 ٹن فی ہیکٹر تک پیداوار حاصل کی جا سکے گی اور کسی خاص سیزن میں نہیں بلکہ یہ ٹماٹر سارا سال دستیاب ہو گا، تحقیقاتی ادارہ کے ڈائریکٹر شعبہ سبزیات محمد نجیب اﷲ نے کہا کہ ٹماٹر کی پیداوار دس گنا زائد ہونے سے نہ صرف ملکی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ پاکستان ٹماٹر برآمد کرنے کے قابل بھی ہو جائے گا۔