کراچی(ویب ڈیسک) روس اور امریکہ کے درمیان سرد جنگ میں کئے جانے والے ایٹمی دھماکوں نے سمندری مخلوق وہیل شارک کی اصل عمر کا معمہ حل کردیا ہے اور یہ نمونے پاکستان اور تائیوان سے ملے ہیں۔اس تحقیق کی تفصیلات ’فرنٹیئرز ان مرین سائنس‘ کے تازہ شمارے میں چھپی ہیں جس سے دنیا کی سب سے بڑی مچھلی ’وہیل شارک‘ کی عمر کا معمہ حل کرنے میں مدد ملی ہے۔ماہرین کے مطابق ایک شارک مرتے وقت 50 برس کی عمر تک پہنچ چکی تھی جبکہ اس سے قبل بعض ماڈلوں سے ظاہر ہے کہ شارک زیادہ سے زیادہ 100 برس تک زندہ رہتی ہیں۔ اس طرح ایک بات ضرور سامنے آئی کہ شارک وہیل حتمی طور پر 50 برس تک کی ہوسکتی ہیں۔