لاہور( وقائع نگار) وفاقی وزیر شہریار آفریدی کی لاہور افغان مہاجرین کے کمشنرآفس لاہور اپر مال آمد، صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز چودھری، جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی اور کمشنر افغان مہاجرین پنجاب مظہر یاسین وٹو نے ان کا استقبال کیا، وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی لاہور کے ٹکٹ ہولڈز، کمشنر لاہور بلال لودھی، ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید، ڈی آئی جی آپریشن اشفاق خان اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے افسروں سے ملاقات کی، پی ٹی آئی رہنماؤں نے وفاقی وزیر کو لاہور بھر سے منشیات کے خاتمے کیلئے تجاویز پیش کیں، اس موقع پر وفاقی وزیرشہریار آفریدی اور پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجازچودھری نے کہاکہ ملک سے منشیات کا خاتمہ کر کے آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے ، منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اگر منشیات کو روک لیا تو اس سے بڑی معاشرے کی کوئی اور خدمات نہیں ہو سکتیں، پاکستان کو منشیات سے فری بنا کر دم لیں گے ، گزشتہ دنوں ملک کے بہت بڑے منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا، ڈرگ مافیا ملک کی نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہے انہیں لگام ڈالنا ہو گی۔