کراچی( نیٹ نیوز) جماعت نہم کے ایک طالبعلم نے واٹس ایپ طرز کی ایک ایپ تیار کی ہے جس میں بہت سارے آپشن بھی موجود ہیں۔فیڈرل بی ایریا کے رہائشی سید نبیل حیدر جعفری اس وقت نویں جماعت کے طالبعلم ہیں اور انہوں نے اپنی ایپ کا نام ایف ایف میٹنگ رکھا ہے ۔ اس ایپ کو پانچ فروری کو گوگل ایپ پلیٹ فارم پر رکھا ہے جس کے ورژن ون کو اب تک سینکڑوں افراد ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔ چھ مارچ کے 12 بجے تک ایپ کو 180 سے زائد فائیو سٹار مل چکے ہیں تاہم نبیل نے کہا ہے کہ اس کی ایپ ایک لاکھ سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ ہوچکی ہے ۔