لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ انگلینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم سکواڈ کے مزید تین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لے لئے گئے ، رزلٹ منفی آنے کی صورت میں پہلی میسر فلائٹ سے انگلینڈروانہ ہو جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل کے بائیو سکیور فلور پر مقیم دورہ انگلینڈ کے لئے قومی سکواڈ میں شامل تین کھلاڑیوں عمران خان، حیدر علی اور کاشف بھٹی کے کورونا ٹیسٹ سیمپل لے لئے گئے ۔ان کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ رزلٹ منفی آنے کی صورت میں یہ کھلاڑی پہلی میسر فلائٹ سے انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے ۔یہ کھلاڑی پی سی بی کی ہدائت پر اپنے شہروں میں مقررہ لیبارٹری سے دو روز قبل کورونا ٹیسٹ کرانے کے بعد ہی منفی رزلٹ کے بعد لاہور میں ہوٹل کے بائیو سکیور فلور پر منتقل ہوئے تھے ۔ اگر ان کھلاڑیون کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آ گئے تو پہلی میسر فلائٹ پر براستہ دبئی انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے ۔ جہاں ووسٹر میں پہنچ کر ہوٹل میں قرنطینہ میں رہیں گے اور ای سی بی میڈیکل سٹاف کی جانب سے ان کا کورونا ٹیسٹ کیا جائیگا ۔