لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کاکہناہے کہ پاک انگلینڈ سیریز میں انگلینڈ فیورٹ ہو گا۔گزشتہ روز بات کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ پاکستان ٹیم ایک بھی میچ جیت جائے تو بڑی کامیابی ہوگی کیونکہ پاکستان کی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے کامیابی مشکل ہوگی۔ان کاکہنا تھا کہ بطور سابق کرکٹر اور پاکستانی خواہش ہے کہ پاکستانی ٹیم کامیابی حاصل کرے ۔پاکستانی ٹیم تماشائیوں کے بغیر کھیلنے کی عادی ہے ۔تماشائی نہ ہونے کا انگلینڈ کو زیادہ نقصان ہوگا۔ باسط علی نے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ ٹیم انگلینڈ میں مصباح اور یونس کے بغیر کیسا پرفارم کرتی ہے ۔نئے قوانین میں ٹاپ آرڈر بلے بازوں کا پرفارم کرنا ضروری ہوگا۔ نئے قوانین میں مڈل آرڈر اور لوئر مڈل آرڈر بلے بازوں کے لئے رنز کرنا آسان ہوگا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اظہر علی، اسد شفیق،اور بابر اعظم پرزیادہ ذمہ داری ہو گی۔بابر اعظم ورلڈ کلاس بلے باز ہے ۔