پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیم نے 14کروڑمالیت کی 85000 گندم کی بوریاں بر آمد کی 7کروڑمالیت کی 19000 چینی کی بوریاں برآمد کی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیم اور حساس اداروں کے مشترکہ اپریشن میں دیپالپور روڈپر چھاپہ مار کر مضر صحت چینی تیار کیے جانے والے افراد کو پکڑا اور مضر صحت چینی قبضہ میں کی اورچینی کے مالک پرویز مغل کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، شہریوں میں میٹھا زہر فروخت کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے گا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیم سپیشل برانچ پولیس اور انٹیلی جنس ونگ کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن علی عاطف بٹر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔